ETV Bharat / city

طلبہ کے وظیفہ میں خردبرد، ناظم مدرسہ کے خلاف کاروائی یقینی

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے کمشنر اے وی راج مولی نے کہا کہ 58 لاکھ روپئے کا وظیفہ کا غبن کرنے والے مدرسہ مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

saharanpur
سہارنپور
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 7:47 PM IST

راجمولی نے جمعرات کو بتایا کہ سہارنپور کے بیہٹ تحصیل علاقے کے بادشاہ باغ میں قادریہ العلوم اینگلو مدرسہ چلتا تھا۔ اپریل 2018 میں اس مدرسے کے ناظم کی شکایت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پورٹل پر اور اس وقت کے کمشنر سے کی گئی تھی۔ مدرسے کے ناظم نے 2012 میں حلف نامہ دے کر مدرسہ بند کرنے کی بات کہی تھی لیکن 2012 سے 2018 کے درمیان وظیفہ کی رقم مدرسہ کے بچوں کے نام پر جاری کی گئی جو کہ 58لاکھ روپئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نومبر 2018 میں ضلع پسماندہ سماج بہبود کے ڈپٹی ڈائرکٹر شرد شریواستو نے اپنی جانچ میں پایا تھا کہ سہارنپور کے مورگنج واقع ایک بینک برانچ میں 175کھاتوں کے ذریعہ وظفیہ گھپلہ ہوا ہے۔ سال 2019 میں اسی معاملے کی جانچ اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جوڈیشیل کی قیادت میں تشکیل شدہ تین رکنی کمیٹی نے کی تھی۔ اس کمیٹی میں ضلع کالج انسپکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ افسر بھی شامل تھے۔اس کمیٹی نے بھی 58 لاکھ روپئے کے وظیفہ کے غبن کی تصدیق کی تھی۔

کمشنر نے کہا کہ وہ پورے معاملے کو پھر سے دیکھ رہے ہیں اوراس معاملے میں یقینی طور سے موثر کاروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.