ETV Bharat / city

شاہجہاں پور میں مساجد کو کیوں ڈھکا گیا؟

ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں جلوس سے پہلے ہی راستے میں پڑنے والی تقریبا 40 مساجد کو ترپال سے ڈھک دیا ہے۔ مسجد کے آس پاس بیریکیڈنگ بھی کی گئی ہے۔

mosques
شاہجہاں پور میں مساجد
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:30 AM IST

اتر پردیش کے شہر شاہجہاں پور میں ہولی کے روز کوئی ناخوشوار واقعہ نہ ہو اس لیے ضلع انتظامیہ نے 40 مساجد کو ترپال سے ڈھک دیا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے جلوس کے روٹوں کا معائنہ کر کے انتظامات پختہ کیے۔

شاہجہاں پور میں مساجد

دراصل شاہجہاں پور کے کوتوالی تھانہ علاقے میں بڑے لاٹ ساحب اور رام چندر مشن تھانہ علاقہ میں چھوٹے ساحب کا جلوس نکالا جاتا ہے۔ یہاں ہولی کا جشن مناتے ہوئے ایک جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں لاٹ صاحب (انگریز حکومت کے افسر) کے مجسمہ کو ایک بیل گاڑی میں بٹھایا جاتا ہے اور اس پر جوتے برسائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کے لیے شاہجہاں پور سرحد پر لنگر کا ٹرک روانہ

یہاں جلوس نکالے جانے کی تیاری زوروں پر ہے۔ اسی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے 40 مساجد کو ترپال سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے روز کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.