ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیس پائے گئے ہیں، مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 27 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جس میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے چار مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔
مظفر نگر میں اب تک 10 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہے، ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع میں آج 254 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 27 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
ان میں سے نو ملازمین بجلی محکمہ نو قیدی ڈسٹرکٹ جیل میں بند، دو لوہہ منڈی، ایک ایس بی آئی کالونی، دو ناردرن سول لائن، ایک ساکت کالونی، ایک محکمہ صحت عملہ، ایک ٹاؤن میرا پور اور ایک رہائشی بدھانہ کے گاؤں رسول پور کے رہے والے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیس پائے گئے ہیں سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئی سولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم پہلے ہی تقریب 250 سے زائد متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے، اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 27707 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 785 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔
وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے سبب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا تھا کہ جولائی سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی، تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔