تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علاقہ کے گلیرا روڈ پر ایک نوجوان کی لاش ملی۔ محلہ کے باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی عمر 25 سے 30 سال ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ 'نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی'۔