انڈیاز ٹیلنٹ فائٹ کے ماڈلنگ زمرے میں روڑکی کی نائشا کھنہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ درجہ چار میں تعلیم حاصل کرنے والی نائشا کھنہ نے بین الاقوامی ماڈلنگ مقابلہ میں سینیئر ماڈلنگ زمرے میں یہ مقام حاصل کیا ہے۔ نائشا کھنہ کے اس کارنامے پر اہل خانہ بہت خوش ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، وہ اب فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
اترا کھنڈ کے رام نگر روڑکی کی رہنے والی نائشا کھنہ صرف نو برس کی ہیں۔ جس نے پورے ملک سے ڈیڑھ لاکھ شرکا کو شکست دے کر ماڈلنگ مقابلہ کے سی کیٹیگری میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
جیت کے اعلان کے بعد نائشا کو بالی ووڈ کی طرف سے آفرز ملنا شروع ہوگئے ہیں اس کے ساتھ ہی بہت سارے رسالوں سے بھی تجاویز آئی ہیں۔
نائشا کھنہ کے والد ڈاکٹر نوین کھنہ اور والدہ ڈاکٹر شلپی کھنہ نے بتایا کہ نائشا کو بچپن سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق ہے۔ ماڈلنگ مقابلہ جیتنے کے بعد نائشا نے بالی ووڈ کی دو فلموں کا آڈیشن بھی دیا ہے، جس میں ان کا انتخاب ہو چکا ہے۔ جلد ہی وہ فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ نائشا کے اس کارنامے پر اس کے والدین بہت خوش ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی نایشا نے اس کامیابی کا سہرا والدین اور اساتذہ شیکھر سینی کو بھی دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانا چاہتی ہیں اور اپنے شہر اور ریاست کا نام روشن کریں گی۔