ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے مہو گاؤں میں ایک فارمسسٹ نے کئی خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے کومبو کٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دعویٰ یا پھر ان کی بنائی ہوئی کومبو کٹ کہاں تک صحیح ہے یہ تو محکمہ صحت ہی طے کر سکتا ہے۔
اس دعویٰ کی حقیقت کیا ہے؟ یہ محکمہ صحت کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر محکمہ صحت اس معاملہ میں کوئی ایکشن نہیں لیتا ہے تو یہ کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
سیکول نے میڈیا کے ذریعے محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ان کے بنائے ہوئے فارمولے کی جانچ کرے اور اگر وہ صحیح پایا جاتا ہے تو اس کے استعمال کی اجازت بھی دی جائے۔
فی الحال دیکھنا ہوگا کہ محکمہ صحت اس بارے میں کوئی دخل دیتا ہے یا نہیں؟