ایئر ایمبولنس سروس کو شروع کرنے کے لیے تقریبا تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔
اتراکھنڈ میں ہوائی ایمبولینس شروع ہونے کے بعد پہاڑوں میں مشکل سفر اور مشکل علاقوں میں ہونے والے حادثے کے دوران زخمی افراد جلد سے جلد ریاست کے بڑے ہسپتال ایمس میں علاج کرا سکیں گے۔
ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رویکانت نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس کی سہولت کے لئے رشیکش ایمس میں تین ہیلی پیڈ تیار کیے گئے ہیں۔ جہاں ایک ایئر ایمبولینس 24 گھنٹے ایمس میں کھڑی رہے گی۔