لوک آیکت پولس سپرنٹنڈنٹ راجندر ورما نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے اکاؤنٹنٹ انگد پرساد شکلا کے ضلع کے اموا گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر صبح چھاپے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ ابھی تک کی کارروائی میں دو مکان، تقریبا نصف درجن پلاٹو ں کے دستاویزات ،چار پہیہ اور دو پہیہ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ چھاپے کی کارروائی میں ملزم اکاؤنٹنٹ کی رہایش گاہ سے برآمد ہوئے دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
مسٹر ورما نے بتایا کہ انگد پرساد تيونتھر نہر منصوبے میں اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں ۔ ان کے خلاف آمدنی سے زائد جائیداد کی شکایت پر لوک آیکت پولیس کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ کاروائی ابھی بھی جاری ہے، جس میں اور بھی گمنام املاک کا انکشاف ہونے کا امکان ہے