ریاست جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں لاپونگ تھانہ علاقے میں قریب ایک ماہ قبل کئے گئے قتل کے ایک معاملے میں پولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاپونگ علاقے میں 19 مئی کو رام کمار ساہو کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس مسلسل تحقیقات میں مصروف تھی۔
تحقیقات کے دوران ملے ثبوتوں کی بنیاد پر پیر کو مختلف جگہوں سے چھ ملزمین کو گرفتارکر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں سکھورام ہورو، سنیکا ہورو عرف راہل ہورو، منوج آید، ابراہم ہورو عرف لمبو، سمیر ہورو عرف ڈیمبا اور سونو لوہرا شامل ہیں۔
اس واقعے میں ملوث دیگر پانچ ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے۔