محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت جھارکھنڈ کے توسط سے 8 ہزا 4 ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس خریدی گئیں تھیں ، حالانکہ اس کٹ کی خریداری کے بعد آئی سی ایم آر کی ہدایت کے مطابق اس کٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے چین سے آئے اس کٹ کا استعمال نہیں کیا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیم نے بڑی تعداد میں تیزی سے ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے اس انفیکشن کو روکنے کے لئے بھی مسلسل کام جاری ہیں۔