جھارکھنڈ میں دار الحکومت رانچی کے ارگوڑا تھانہ علاقہ میں منگل کو ایک لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ہرمو میں مارننگ واک پر نکلی ایک لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی۔ متوفیہ کی شناخت سنت فرانسس اسکول کے نزدیک رہنے والی دیویتا دیویا کے طور پر کی گئی ہے۔
متوفیہ گڑھوا واقع میڈیکل کالج میں ڈینٹل کی طالبہ تھی اور لاک ڈاؤن میں کالج بند ہونے پر رانچی میں رہ رہی تھی۔ متوفیہ کے والدین آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ریمس) میں بھیج دی ہے۔
خود کشی کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔