شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) اور قومی مردم شماری رجسٹر( این پی آر ) کی مخالفت میں جھارکھنڈ میں متعدد اقلیتی تنظیموں کے بینر تلے کثیر تعداد میں لوگوں نے گورنرہاﺅس کے مین گیٹ پر دھرنا اور مظاہرہ کیا۔
دھرنے میں شامل ہونے کے لیے سبھی مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ اس سے شہر کی متعدد سڑکوں پر جام لگ گیا۔ ہاتھوں میں ترنگا لیے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف نعرے لکھی تختیاں لیے پہنچے لوگوں نے یہ قانون واپس لو جیسے نعرے لگائے۔ دھرنا میں شامل ہونے کے لیے دار الحکومت رانچی میں مسلم سماج کے لوگوں نے اپنی۔ اپنی دکانیں بند رکھیں۔
دھرنا میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے سے دار الحکومت کی تقریباً سبھی سڑکوں پر جام لگ گیا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جب سے سی اے اے قانون پاس کیا ہے تبھی سے ملک کے مختلف مقاما ت پر مسلسل مذکورہ متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین کا ماننا ہے کہ یہ قانون آئین ہند کی روح کے مخالف ہے اس لیے اس آئین کو واپس لیاجائے۔ ساتھ ہی مظاہرین اس بات کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ این آر سی اور این پی آر کے نفاذ سے بھی حکومت دستبردار ہو۔