رانچی: جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ Kashmiri Youth Beaten in Ranchi کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تین نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ڈورنڈا تھانہ Doranda Police علاقے میں ایک بار پھر کچھ کمشیری نوجوانوں کے ساتھ مقامی نوجوانوں نے مارپیٹ کی ہے۔
کشمیری نوجوان گرم کپڑوں کے کاروبار Warm clothing business کرتے ہیں، اس کے ساتھ مقامی نوجوانوں نے مارپیٹ کے ساتھ جلد سے جلد شہر چھوڑ دینے کی دھمکی دی ہے۔ فی الحال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
کشمیری نوجوان کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کی خبر پوری راجدھانی میں آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد انجمن اسلامیہ سمیت دیگر تنظیموں کے لوگ تھانہ پہنچ کر احتجاج کیا اور کو قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔
احتجاج کر رہے لوگ اس بات سے ناراض تھے کشمیری نوجوانوں پر لگاتار حملے کیے جا رہے ہیں۔، جبکہ وہ صرف گرم کپڑے فروخت کرنے رانچی آتے ہیں۔ لوگوں کے مطابق کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کر رانچی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری تعیناتی کر دی گئی ہے۔ رانچی کے کئی تھانے کی پولیس موقع پر کیمپ کر رہی ہے، فی الحال حالات پولیس کے کنٹرول میں ہے۔
مزید پڑھیں: رانچی میں کشمیری نوجوانوں پر حملہ، ملزمین کی تلاش جاری
فی الحال رانچی میں کشیدگی کا ماحول Atmosphere of tension in Ranchiہے۔
اس سے قبل بھی مذکورہ تھانہ علاقے میں نومبر ماہ کے ابتداء میں چار کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کر زبردستی پاکستان مردہ آباد کے نعرے لگوائے گئے تھے۔