ETV Bharat / city

رکن اسمبلی ڈھلو مہتو کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج

رکن اسمبلی ڈُھلّو مہتو کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈُھلّو مہتو کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

jharkhand mla Dhullo Mehto's anticipatory bail application dismissed
رکن اسمبلی ڈھلو مہتو کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 5:49 PM IST

جھارکھنڈ کے باگمارہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ڈُھلّو مہتو کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈُھلّو مہتو کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

رکن اسمبلی نے جنسی زیادتی کے معاملے کے سلسلے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

پیشگی ضمانت کی درخواست پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج انیل کمار چودھری کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

کیس کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی۔ جج انیل کمار چودھری نے اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شنوائی کی۔

وہیں درخواست گزار کے وکیل نے اپنے گھر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا مؤقف رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.