جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اسمبلی میں بجٹ سیشن کے مسلسل دوسرے روز اپوزیشن کے ہنگامہ کو غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ 'اپوزیشن کی مخالفت حکومت کی مخالفت نہیں بلکہ اسپیکر کے خصوصی اختیارات کی مخالفت ہے'۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ان کی حکومت ریاست میں بے پٹری سے اتر چکی معیشت کو ایک بار پھر سے پٹری پر لانے کیلئے مالی انتظامات کو درست کرے گی۔'
انہوں نے کہا کہ ایوان کے بینچ پر منگل کو پیش ہونے والا بجٹ ریاست کونئی سمت فراہم کرنے والا ہوگا۔
سورین نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بجٹ سیشن میں اب تک اپوزیشن کا کردار انصاف پر مبنی نہیں ہے۔ حالانکہ اپوزیشن کا یہ رویہ اسمبلی انتخاب کے شکست کے بعد سے مسلسل دکھ رہا ہے۔ اپوزیشن انتخابی نتائج سے ابھی تک ابر نہیں پایا ہے۔