ریاستی چیف انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیرمو میں چوتھے مرحلے کی گنتی کے بعد بی جے پی کے یوگیشور پرساد مہتو باٹول کانگریس کے کمار جے منگل سنگھ سے 532 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وہین دمکا میں بی جے پی کی لوئس مرانڈی نے برسر اقتدار جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بسنت سورین پر تیسرے مرحلے کی گنتی کے بعد 9338 ووٹوں کی برتری حاصل کرلی ہے۔
کووڈ- 19 وبا کے درمیان ضمنی انتخابات کے لئے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔