ETV Bharat / city

مزدوروں اور طلبا کو لے کر جمشید پور پہچیں گی ٹرینیں - لاک ڈاون کے دوران پھنسے لوگ

ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور میں تارکین وطن مزدوروں اور طلبا کو لے پہنچنے والی ٹرینوں کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں، جمشید پور کے ایس ایس پی نے ان تیاریوں کا جمشید پور اسٹیشن پہنچ کر جائزہ لیا۔

مزدوروں اور طلبا کو لے کر جمشید پور پہچیں گی ٹرینیں

author img

By

Published : May 4, 2020, 1:06 PM IST

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دوران ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں پھنسے جھارکھنڈ کے مزدور اور طلبا خصوصی ٹرین کے ذریعے جمشید پور پہنچیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق یہاں تقریبا 1200 کی تعداد میں تارکین وطن مزدور اور طلبا پہنچیں گے، جنہیں بحفاظت بسوں کے ذریعے ان گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد سے لاک ڈاون ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں تارکین وطن مزدور اور طلبا پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ایم تامل وانن نے بتایا ہے کہ یہاں 1200 تارکین وطن مزدور اور طلباپہنچیں گے، ان سبھی کی اسکریننگ کے بعد مکمل تفصیلات لی جائیں گی، انہیں کھانے اور پانی کا پیکٹ دیے جانے کے بعد بسوں کے ذریعے انہیں ان کے گھر روانہ کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تقریبا پچاس بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.