ETV Bharat / city

حیدرآباد سے مزدور مسافروں کو لے کر جھارکھنڈ پہنچی اسپیشل ٹرین - حیدرآباد سے جھار کھنڈ پہنچے مزدوروں کا ستقبال

بھارت لاک ڈاؤن کے سبب حیدرآباد سے جھار کھنڈ کے لیے جلائی گئی اسپیشل ٹرین رات 11 بجکر 16 منٹ پر جھارکھنڈ کے ہٹیا ریلوے اسٹیشن پہنچی۔

حیدرآباد سے مزدور مسافروں کو لے کر جھارکھنڈ پہنچی اسپیشل ٹرین

author img

By

Published : May 2, 2020, 2:18 PM IST

ٹرین آنے کے 10 منٹ بعد تمام مسافر مزدوروں کو یکے بعد دیگرے اسٹیشن سے باہر نکا لا گیا۔ان مزدوروں کے لیے ریلوے اسٹیشن کے باہر تقریبا 60 بسیں موجود تھیں۔

پلیٹ فارم پر موجود تمام کارکنان نے پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی مزدوروں کو کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں بھی دی گئیں۔

ہٹیا پہنچنے پر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ان سے بات کیں کچھ مزدوروں کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزدوروں کے استقبال کے لئے ہٹیا ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑی تمام بسوں پر بینرز لگائے گئے تھے جس پر اعزازی 'رتھ' لکھ کر وزیر اعلی ہیمنت سورین کی تصویر بھی لگائی گئی تھی۔

رانچی کے ڈی سی رائے مہیماپت نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو ان کے اضلاع بھیجا جارہا ہے۔ان سبھی مزدوروں کو اسکریننگ کے بعد گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ راجستھان کے کوٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرین بھی ہفتے کی شام 7 بجے پہنچے گی جس میں صرف طلباء ہوں گے۔ طلباء کے اسٹیشن پہنچنے کے بعد ان سب کو بسوں کے ذریعہ ان کے ضلع بھیج دیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان آلوک دوبے بھی مزدوروں کے استقبال کے لئے وہاں موجود تھے۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت کے اقدام اور مرکزی حکومت کے تعاون سے یہ ممکن ہوا ہے کہ جھارکھنڈ کے مزدور اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.