ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پولیس نے مورہا آبادی کے علاقے سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار نوجوانوں کے قبضے سے اترپردیش حکومت کے جاری کردہ 56 کروڑ کے چیک بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار نوجوان رانچی کے ایک معروف ٹرسٹ کے ذریعہ اس چیک کو روپئے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق برآمد شدہ چیک منریگا کی رقم کا ہے۔
اس تعلق سے رانچی پولیس نے یوپی پولیس سے رجوع کیا ہے اور انہیں پورے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 56 کروڑ کا چیک کلون چیک ہے، ابھی رانچی پولیس گرفتار نوجوان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔