دراصل لال پور تھانہ علاقے کے لوئر وردھمان کمپاؤنڈ کے دھننجئے سنگھ کی کار میں آگ لگانے والے شخص کی ایک تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ہیلمٹ پہنے ایک شخص موٹر سائیکل سے دیر رات دھننجے سنگھ کے گھر کے باہر پہنچتا ہے۔
گھر پہنچ کر اس نے پہلے کار کا شیشہ توڑتا ہے، شیشہ توڑنے کے بعد ہیلمٹ پہنے شخص نے آتش گیر مادہ کار پر چھڑکتا ہے اور پھر اسے آگ لگا دیتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب ہیلمٹ پہنے ایک نوجوان کار میں آگ لگا رہا تھا اس دوران آگ کے شعلے کی وجہ سے وہ بھی جھلس جاتا ہے۔
لیکن اس کے باوجود بھی کار میں آگ لگاکر اپنی موٹر سائیکل سے فرار ہو جاتا ہے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد لال پور پولیس ملزم نوجوان کی تلاش کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق یہ مکمل طور پر خاندانی تنازعہ ہے اور متاثرہ دھننجئے سنگھ کے قریبی دوست نے کار کو نذر آتش کیا ہے۔ فی الحال پولیس نوجوان کی تلاش کر رہی ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد ہی معاملہ واضح ہوجائے گا۔