ڈورانڈا کیس میں سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سمیت کئی لوگوں کو قصوروار قرار دیا تاہم عدالت نے اس معاملہ میں 24 دیگر ملزمین کو بری کردیا، جبکہ 36 ملزمین کو تین سال سے کم کی سزا سنائی گئی ہے۔ لالو پرساد یادو پر 21 فروری کو عدالت کی جانب سے سزا کا تعین کیا جائے گا۔
راجد سپریمو لالو پرساد یادو سے جڑے یہ پانچواں معاملہ ہے، اس سے قبل 'چائباسا ٹریژری' سے جڑے دو معاملے اور دیوگھر دُمکا کے ایک ایک معاملے میں لالو یادو کو سزا مل چکی ہے Lalu Prasad Yadav Convicted In 5th Fodder Scam Case۔ سی بی آئی کی مختلف عدالتوں نے لالو پرساد یادو اور دیگر ملزمین کو قصور وار مانا ہے۔ دراصل یہ معاملہ ڈورنڈا ٹریجری سے چارہ خریدنے کے نام پر ہوئے کروڑ روپیے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے۔
مزید پڑھیں:
لالو کیس کی سماعت کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
یہ مقدمہ سال 1996 سے چل رہا ہے۔ ابتدائی طور پر کل 44 ملزمان بنائے گئے۔ اس وقت 28 ملزمان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے اور عدالت میں نصف درجن ملزمان کی موت کی اطلاع آئی ہے۔