ETV Bharat / city

سرائیکلا میں سال نو تقریب کا اہتمام - Bihar Agriculture Minister's

سال نو کے پیش نظر سرائیکلا میں ایک تقریب کا اہتمام عوامی کالی پوجا کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔

سال نو کے پیش نظر سرائیکلا میں ایک تقریب کا اہتمام عوامی کالی پوجا کمیٹی کی جانب سے کیا گیا

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 11:55 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سرائیکلا کے علاقے آدتیہ پور میونسپل کارپوریشن کی ایم آئی جی 'پبلک کالی پوجا کمیٹی' کے ذریعہ سال نو کے پیش نظر سال نو ملن سماروہ منایا گیا اور لِٹِّی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس میں بہار کے وزیر زراعت نے زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک پر ایک بیان دیا ہے۔

سرائیکلا میں سال نو تقریب کا اہتمام

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف ہونے والے احتجاج کے پیچھے پوشیدہ قوتیں پنہا ہیں۔

مرکزی وزیر ارجن منڈا اور بہار کے وزیر زراعت امریندر پرتاپ سنگھ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس میں بہار کے وزیر زراعت نے زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک پر ایک بیان دیا اور انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف ہونے والے احتجاج کے پیچھے پوشیدہ قوتیں کام کرتی ہیں۔

سال نو کے پیش نظر سرائیکلا میں ایک تقریب کا اہتمام عوامی کالی پوجا کمیٹی کی جانب سے کیا گیا
سال نو کے پیش نظر سرائیکلا میں ایک تقریب کا اہتمام عوامی کالی پوجا کمیٹی کی جانب سے کیا گیا

تقریب میں بہار کے وزیر زراعت امریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ زرعی قوانین کی مخالفت کے پیچھے کسانوں کو الجھا کر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ پوشیدہ طاقتیں غیر ضروری طور پر اس احتجاج کو ہوا دے رہی ہیں، جس کو سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک زرعی ملک ہے اور ملک کا کسان گاؤں میں رہتا ہے تاہم کسی بھی گاؤں میں زرعی قانون کی مخالفت نہیں ہے، جبکہ سازش کے تحت اسے قومی تحریک بنانے کی کوشش کی گئی ہے ، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں بھی کوئی احتجاج نہیں ہورہا ہے بلکہ بہار کے کسان قانون اپنا حق سمجھتے ہیں۔

وزیر امریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ کسانوں اور زراعت کے قانون کی مخالفت سے اپوزیشن جماعتوں کی سیاست جاری ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسی ضمن میں اس پروگرام میں موجود مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ 16 جنوری سے پورے ملک میں کورونا ویکسینیشن شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک کورونا جیسی خوفناک صورتحال سے ابھر رہا ہے۔

ارجن منڈا نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں کو فوائد ملنا شروع ہوجائیں گے اور لوگ نئی توانائی سے دوبارہ حسب معمول زندگی گزار سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.