ETV Bharat / city

Youth found dead in Rajgarh رامبن میں مقامی نوجوان کی لاش نالے سے برآمد

ضلع رامبن کے راجگڑھ علاقے میں آج ایک مقامی نوجوان کی لاش نالے سے برآمد کی گئی۔ اس سے قبل ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔Youth found dead in Rajgarh

Etv Bharat
رامبن میں مقامی نوجوان کی لاش نالے سے برآمد
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 8:20 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے راجگڑھ علاقے میں آج ایک مقامی نوجوان کی لاش نالے سے برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت قابل سنگھ ولد جیا لال کے طور پر کی گئی جو کہ درمن تحصیل راجگڑھ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے متوفی سرینگر میں مزدوری کرتا تھا اور چھ ماہ بعد گھر واپس آرہا تھا۔ Youth found dead in Rajgarh

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ پونچھ کے دارا سنگلا علاقے میں ایک مقامی شہری کو درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں رہائش پذیر لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت محمد شکیل ولد گلزا راحمد لوہار کے بطور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.