ETV Bharat / city

Yatries Stranded in Ramban: قومی شاہراہ بند ہونے سے یاتری رامبن میں درماندہ - اہم خبر نیشنل ہائی وے سرینگر جموں

موسلادھار بارش کے سبب رامبن ضلع کے کیفٹیریہ موڑ، پنتھال سمیت متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

yatris-stranded-in-ramban-due-to-landslide-in-jammu-srinagar-highway
قومی شاہراہ بند ہونے سے یاتری رامبن میں درماندہ
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 4:26 PM IST

رامبن: 270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رامبن میں مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu Highway Suspended for Traffic گزشتہ روز بھی تیز بارش کے سبب شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ شاہراہ بند ہونے کے سبب مسافروں سمیت درجنوں امرناتھ یاتری درماندہ ہو گئے ہیں۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے یاتری رامبن میں درماندہ

انتظامیہ نے یاتریوں کے لیے سرینگر جموں قومی شاہرہ پر جگہ جگہ پر لنگر کا اہتمام کیا ہے۔ وہیں درماندہ یاتریوں کے لیے رہنے کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شاہراہ کو قابل آمدو رفت کے لیے تمام تر میشنری استعمال میں لائی ہے تاکہ یاتریوں کو وادی کی جانب جانے کی اجازت دی جائے گی۔ وہیں انتظامیہ کی سہولیات سے یاتری کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ یاتریوں کے مطابق انتظامیہ سمیت فوج نے انہیں کافی مدد کی اور ان کے رہنے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ 21 دنوں میں دو لاکھ سے زائد یاتروں نے گُپھا کا درشن کیا ہے۔ وہیں 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک مرنے والوں کی کُل تعداد 49 ہوگئی ہے ان میں 8 جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاتری 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.