ETV Bharat / city

رامبن: جے کے بینک برانچ میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - violation of COVID-19 SOPs in jk bank branch

رامبن کے جموں و کشمیر بینک برانچ میں لوگ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے لیکن پولیس انتظامیہ اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہا ہے۔

جے کے بینک برانچ میں کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی

author img

By

Published : May 4, 2021, 10:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول سے کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے والی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ رامبن کے جموں و کشمیر بینک برانچ میں لوگ سماجی دوری کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہےہیں۔

جے کے بینک برانچ میں کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی

لوگ بغیر سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے قطار میں لگے ہوئے نظر آرہے ہیں حالانکہ پولیس کو اختیارات دئے گئے ہیں کہ وہ بازار کے اندر بھیڑ بھاڑ پر نظر رکھے جو بھی شخص حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر کارروائی کرے لیکن گول پولیس اور سول انتظامیہ اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہا ہے اور لوگ اپنی من مانی کر رہے ہیں۔

انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے بار بار عوام سے اپیل بھی کی جارہی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک لگائیں، سماجی دوری کا خیال رکھیں، بھیڑ والی جگہ جانے سے بچیں اور کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.