ETV Bharat / city

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - دھرمنکنڈ پولیس

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سمبڑ علاقے میں ایک بلیرو کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Two killed in Ramban road mishap
رامبن سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 8:20 AM IST

پولیس اطلاع کے مطابق گزشتہ شب بلیرو کار نمبر JK19-7840 ہڑوگ سے سمبڑ کی جانب جارہی تھی کہ رات کے قریب تین بجے مہگدھار کے مقام پر کار 600 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے سبب دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

رامبن میں سڑک حادثہ

اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی بڑی مشقت کے بعد لاشوں کو نکالا جن کی شناخت ڈرائیور منپریت سنگھ ولد بھرت سنگھ اور رندھیر سنگھ ولد پرتوی سنگھ ساکنان بھجمستہ سمبڑ تصیل و ضلع رامبن کے طور پر ہوئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں وارثین کے حوالے کردی جائیں گی۔ دھرمنکنڈ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.