جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال ڈاڈسرہ میں قائم محکمہ دیہی ترقی کے دفتر کے قریب دھماکہ خیز مواد کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور فورسز کی ایک بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔ تفتیش کے دوران یہاں سے بارودی دھماکہ خیز مواد کے بجائے پلاسٹک بوتلیں تار سے جڑی ملیں۔
اس دوران پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے والے اسکارڈ کو بھی طلب کیا تھا۔
اس تعلق سے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ڈاڈسرہ میں دھماکہ خیز مواد کے تعلق سے اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے لیے ہم نے اسکارڈ ٹیم کو بھی موقع پر بلایا تھا لیکن دھماکہ خیز مواد کی تلاش کے دوران بی ڈی ایس کو پتہ چلا کہ اس میں پلاسٹک کی چند بوتلیں ہیں، جو تار سے بندھی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک
پورے علاقے میں اس دوران افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا تاہم بعد ازاں حالات معمول پر آ گئے۔