سب ڈویژن رامسو میں پینتھرس پارٹی کی جانب سے مگرکوٹ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پینتھرس پارٹی یوتھ ونگ کی جانب سے بلائی گئی اس میٹنگ کا مقصد حالیہ دنوں پارٹی سے نکلے رہنما کی دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی کو مضبوطی بنانا ہے۔
میٹنگ میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے تمام کارکنان نے محنت کرنے اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا وعدہ کیا۔ یوتھ ونگ کے ضلع صدر نے تمام پارٹی کارکنان کو ہر محلے اور گاؤں میں جاکر عوام کے مسائل کو سامنے لانے اور ان کے ازالے کی بات کی۔
وہیں پینتھرس پارٹی کو ضلع رامبن میں مزید مستحکم بنانے کیلئے جانفشانی کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ کیا۔افتیاز سوہل نے میڈیا سے کہا کہ پینتھر پارٹی حق اور انصاف کی پارٹی ہے، پینتھر پارٹی غریب کے بنیادی حقوق کے لیے لڑے گی۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں حالات مشکل، چیلنجز بہت ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے علاقے ابھی بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ کے رامبن کے لنک روڑ پر ابھی تک بلیک ٹاپنگ نہیں کی گئی ان سڑکوں پر جلد از جلد تارکول بچائے جائیں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔