جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں صفائی ملازمین کی ہڑتال گزشتہ سات دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ Sweepers strike in Rambin احتجاجی تنخواہ، مستقلی پنشن و ڈھائی دن کے محنتانے کے لیے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔
صفائی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع رامبن کے کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔گزشتہ دن احتجاجی ملازمین کو ڈائیرکٹر دفتر سے نوٹس ملنے کے بعد رامبن کی عوام اور سیاسی جماعتوں نے ملازمیں کی مانگوں کو جائز قرار دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان ملازمین کی مانگیں جائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت زبردستی ان کے مسائل کو طول دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Protests in Seer Hamdan Anantnag: اننت ناگ کے سیر ہمدان میں احتجاج، پنچایتی راج اداروں کے قیام کا مطالبہ
مقامی کانگریس لیڈر فیروز خان نے بھی حکومت سے صفائی ملازمین کے ساتھ انصاف کرنے اور جائز مطالبات فوری حل کرنے کا لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے۔ Congress leader Feroz Khan on sweepers strike
انہوں نے جائز مطالبہ کو جلد از جلد پورا نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کرنے کی بات کہی ہے۔'