ETV Bharat / city

'جموں و کشمیر میں مخصوص طبقے کی حکومت نے عوام کو لوٹا ہے' - جنتا پارٹی کے ریاستی جزل سیکرٹری پون کحجھوریہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جزل سیکریٹری پون کھجھوریہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' یہاں کے سابق حکمرانوں نے پنچایتی راج کو جموں و کشمیر میں صرف اپنے مفاد کے لیے لاگو نہیں ہونے دیا۔ مرکز میں ایک مضبوط حکومت پہلی بار یہاں پنچایتی نطام بنانے کیلے کام کر رہی ہے، تاکہ دیہی علاقوں کے منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تعمیری کاموں کی نگرانی بھی کریں۔

state Bjp general secertry Pawan khajuria addressing a press conference at Ramban
'دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد عوام ترقی کی راہ پر گامزن'
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:49 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جزل سیکریٹری پون کھجھوریہ نے پارٹی دفتر رامبن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کے قبل ایک مخصوص طبقے نے یہاں پر حکومت کر کے عوام کو لوٹا ہے'۔

'دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد عوام ترقی کی راہ پر گامزن'

انہوں نے کہا کہ' سابق حکمرانوں نے پنچایتی راج کو جموں و کشمیر میں صرف اپنے مفاد کے لیے لاگو نہیں ہونے دیا۔ پہلی بار مرکز میں ایک مضبوط حکومت نریند مودی کی قیادت میں آئی جس کے بعد جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت 370 کو ختم کر پنچایت راج کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اس تعلق سے انہوں نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لینے کی گزارش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ' حکومت پہلی بار پنچایتی نظام بنانے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں کے منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام کے علاوہ ہو رہے تعمیری کاموں کی نگرانی بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ' مرکز ی حکومت کی جانب سےچلائی جارہی اسکیم جن میں جن دھن ویوجنا، اجولا یوجنا اور ایوشمان بھارت اسکیم سے غریبوں کو کافی مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ: ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز

واضح رہے کہ پون کھجھوریہ الیکشن کیمپین کے لیے ضلع رامبن میں مقرر کیے گیے ہیں اور یہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں تشہیر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی 14 نشتوں میں سے 12 نشتوں پر پارٹی نے اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.