مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں اِن دنوں سیاسی سیاسی نشیب و فراز کا دور جاری ہے، دراصل طویل عرصہ تک کانگریس پارٹی سے وابستہ رہ کر ملک کی چنندہ رہنماؤں کی فہرست میں شمار کئے جانے والے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کے کانگریس پارٹی کو الوداع کہنے کے بعد خطہ کی سیاست نے نئی کروٹ لی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان غلام نبی آزاد کے فیصلہ کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
Major Setback To JK Apni Party,Several Leaders Resign
مزید پڑھیں:Shoaib lone joins Azad camp اپنی پارٹی کے رہنما شعیب نبی لون آزاد خیمے میں شامل
ادھر جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی سکریٹری جموں چودھری فاروق نے اپنی پارٹی کے ایک درجن رہنماؤں کے ساتھ غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی سے استعفی دے دیا ہے، انھوں نے اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو اجتماعی استعفیٰ نامہ ارسال کیا ہے، جس میں اس بات کا ذکر کیاگیا ہے کہ پارٹی کے متعدد رہنما اور کارکنان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے چکے ہیں۔