جموں و کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح بانڈی پورہ اور رامبن میں بھی تمام تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھُل گئے جب کہ برف سے ڈھکے سرحدی علاقے گریز میں بھی بچے کڑاکے کی ٹھںڈ میں اسکولز کی اور جاتے دیکھے۔
بانڈی پورہ کے اسکولی طلبا کا کہنا تھا کہ 'وہ اسکول دوبارہ کھلنے پر کافی خوش ہیں تاہم علاقے میں کافی برف موجود ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ بہت زیادہ ہے۔
وہیں رامبن میں صبح سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلے جہاں طلبا میں کافی چہل پہل دیکھنے کو ملی۔ بہت ساری جگہوں پر تعلیمی اداروں میں بچوں کا آنا نہ کے برابر رہا کیونکہ زون کی کچھ جگہوں پر ابھی بھی برف جمع ہوا ہے۔
زیڈ ای او گول کا کہنا ہے کہ 'زون گول میں بہت سارے سکول ایسے بھی ہیں جو ابھی بھی برف سے ڈھکے ہوئے ہیں جن میں مڈل اسکول گول، سینا والی، پی ایس ملک پورہ اور دیگر اسکول شامل ہے۔