جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں گول بلاک کے پنچایت نمائندگان نے آج سرکاری ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا جب کہ سرپنچوں اور پنچوں کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے چیئرپرسنز نے منصوبوں پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔
- یہ بھی پڑھیں: ضلع رام بن میں چھ روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح
انہوں نے کہا کہ اپنے وارڈ میں پنچ سب سے زیادہ کام کرتا ہے لیکن اس کی تنخواہ صرف ایک ہزار روپئے ماہانہ ادا کی جاتی ہے جس سے ان کا گزربسر مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے گورنر سے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔