ان ہی علاقوں میں ضلع ہیڈکوارٹر میں 'کونڈی گوبندپورہ' نام گاؤں قابل ذکر ہے۔ جہاں پر سو سے زائد غریب کنبے اپنا گذر بسر کر رہے ہیں۔
عوامی نمائندوں گاؤں کے پنچ اور سرپنچ کے مطابق علاقے میں چار دھائی قبل ایک چھوٹی سے ٹینکی تعمیر ہوئی تھی جو گاؤں کے لوگوں کے لیے ناقافی تھی ۔
ان کے مطابق اگر چہ حکومت کی جانب سے چند سال قبل ایک بڑی ٹینکی کی تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی تھی تاہم آپسی رسہ کشی کی وجہ سے ٹینکی تعمیر نہیں ہو پائی۔
یہ بھی پڑھیں:
کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان
عوامی نمائندوں کے مطابق پانی نہ ہونے کے سبب اور شدت کی گرمی سے لوگوں کو زبردست دقتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ سے علاقے میں ٹینکی تعمیر کرنے کی پُرزور اپیل کئی ہیں۔