جموں و کشمیر کے ضلع رامبن حال ہی میں بغیر کسی رسمی افتتاح کے ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے قریب فلائی اوور میں چھوٹی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے اس لین پر سرینگر سے جموں آنے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ٹول پلازہ بانہال اور بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے درمیان فلائی اوور کے ایک حصے میں چھوٹی چھوٹی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور کشمیر سے جموں کی طرف آنے والے ٹریفک کو روک کر دوسری سڑک پر موڑ دیا گیا ہے۔
نویگہ تعمیراتی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ فلائی اوور کے ایک چھوٹے سے حصے پر چھوٹی سی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمولی مسئلہ ہے اور اس پر دوبارہ ٹریفک چلانے کے لیے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
عام لوگوں کا الزام ہے کہ تعمیراتی کمپنی نویگہ انجینرنگ لمیٹیڈ فلائی اوور پروجیکٹ میں معمولی میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور نتیجتاً گاڑیوں کے چلانے کے چند ہفتوں میں ہی فلائی اوور میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: رامبن: مقامی لوگوں نے این ایچ اے آئی اور گیمون انڈیا کے خلاف احتجاج کیا
واضح رہے کہ بانہال قاضی گنڈ فور لین ٹنل کا ابھی تک رسمی افتتاح نہیں کیا گیا ہے تاہم گذشتہ چند ہفتوں سے ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔