ETV Bharat / city

رامبن: مزدوروں کا وفد ڈپٹی کمشنر سے ملنے پہنچا

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 6:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والے درجنوں مزدوروں کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر رامبن سے ملاقات کرنے پہنچا۔ انہوں نے ترقیاتی کمشنر رامبن کو تحریری طور پر شکایت کی کہ انہیں تعمیراتی کمپنی نویگہ کی جانب سے مکمل اجرت واگذار نہیں کی گئی ہے۔

ramban-a-delegation-of-workers-arrived-to-meet-the-deputy-commissioner
رامبن: مزدوروں کا وفد ڈپٹی کمشنر سے ملنے پہنچا

مزدوروں نے الزام لگایا کہ رواں برس کے مارچ میں بانہال قاضی کنڈ ٹنل مکمل کرنے کے بعد ان کو کام سے نکال دیا گیا تھا اور فائنل رقم ان کے بینک کھاتوں میں ڈالنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ سے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.