پارٹی نے انہیں اودہمپور۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے لیے مہم چلانے کی ذمہ داری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ کی قیادت میں کمیٹی پارٹی کی کامیابی کے لیے کوئی دقیقہ فرد گُذاشت نہیں رہے گی۔
پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' ریاست میں نیشنل کانفرنس ہی مستحکم سرکار دے سکتی ہے'۔
انہوں نے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط حکومت کوموقعہ پرست اتحادقرار دیا۔ ان کا کہنا تھا اس نے ریاست میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے، جسے نیشنل کانفرنس ہی پر کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اکٹھا ہوکر مقابلہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ریاست کے ہر کونے سے عوام ساتھ ہے اور لوگوں کے تعاون سے این سی ریاست میں ایک مستحکم حکومت دے گی۔