ETV Bharat / city

'سرگلی' کھیل کے میدان کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی انتظامیہ سے اپیل

ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے کے سرسبز پہاڑوں کے دامن میں واقع 'سرگلی' کھیل کے میدان میں کھیلنے اور یہاں کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی و غیر مقامی کھلاڑی اور سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

'سرگلی' کھیل کے میدان کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی انتظامیہ سے اپیل
'سرگلی' کھیل کے میدان کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی انتظامیہ سے اپیل
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 7:11 PM IST

تاہم مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بنیادی ضرورتوں کے فقدان کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سبب علاقہ قدرتی حسن سے مالامال ہونے کے باوجود سیاحتی نقشے پر ابھر کر سامنے نہ آسکا کیونکہ اس خوبصورت جگہ کو سڑک سے نہیں جوڑا گیا ہے۔

'سرگلی' کھیل کے میدان کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی انتظامیہ سے اپیل

انہوں نے کہا کہ ' سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ و نائب وزیر اعلیٰ ڈی ڈی ٹھاکر نے تین دھائی قبل یہاں کا دورہ کیا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ اس خوبصورت سیاحتی مقام کو نقشے پر لانے کے علاوہ یہاں ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

مقامی لوگوں کے مطابق سرگلی کو سیاحتی نقشے پر لانے، اسٹیڈیم تعمیر کرنے اور سیاحوں کے لیے یہاں بہتر انتظامات کیے جانے کی انتظامیہ سے بارہا اپیل بھی کی گئی ہے لیکن اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 'کھیلو انڈیا' جیسا پروگرام پورے ملک میں چلایا گیا، جس کے تحت دیہی علاقوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہاں کے بُنیادی ڈھانچوں کو مضبوط کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: سرینگر: لاڈلی بیٹی اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے آدھار کارڈ لازمی

لیکن رامبن میں متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کے سبب کھیل کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'سرگلی میدان' کو سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں بنیادی سہولیات مہیا کرایا جائے اور علاقے میں تعمیر و ترقی کی جانب توجہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.