واضح رہے اس سڑک کا کام محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام چلایا جارہا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے نامکمل ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے سڑک بلکل خستہ اور بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔
سڑک پر بیچھائی گئی روڑی وغیرہ بھی پانی سے بہہ چکی ہے۔ اور اس وقت یہ سڑک پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں رہی ہے۔ جس کو لیکر مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ اور ڈرائیور طبقہ بھی سخت پریشان ہے۔
اس حوالے سے سماجی کارکن یاسین شاہ اور جاوید احمد نے بات کرتے ہوے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پانچ کلومیٹر سڑک کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کے ساتھ انصاف کرئے ۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کے مطابق اس سڑک کا کام قریب 15سالوں سے چل رہا ہے۔ جس میں تین کلومیٹر پر بلیک ٹاپینگ کی گئی تھی ،جو بھی اب شدید بارشوں سے ختم ہوچکی ہے۔ اور باقی دوکلومیٹر سڑک بھی نالے میں تبدیل ہوچکی ہے۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے جلد ازجلد اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ ،نالیاں کلوٹ اور ڈنگے وغیرہ پر تیزی سے کام کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔