جموں کے دیگر اضلاع کی طرح سرحدی ضلع پونچھ اور تحصیل تھانہ منڈی میں بھی ترلوچن سنگھ کے مبینہ قتل کے پیش نظر مکمل چکہ جام کا اثر دیکھنے کو ملا۔ کیونکہ ترلوچن سنگھ کے قتل کے بعد جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مکمل چکہ جام کا اعلان کیا تھا، جس کے سبب ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی میں بھی دن بھر گاڑیوں کی آمدو رفت معطل رہی۔
مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھی آل ٹرانسپورٹ یونین نے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کی موت پر پوری طرح ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے۔ ٹی ایس وزیر کی لاش مشکوک حالات میں دہلی کے ایک ہوٹل سے ملی تھی اور اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ یونین نے ایک دن کے لیے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔