رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول میں پولیس اور ویاپار منڈل کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام دکانداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او گول اور ایس ایچ او گول بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں پولیس نے دکانداروں سے کہا کہ 'گول بازار میں ایک درجن سے زائد سی سی ٹی کیمروں کی ضرورت ہے۔ گول بازار میں سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے سے جہاں چوری کی واردات میں کمی ہوگی وہیں مجرم کی شناخت اور اسے جلد از جلد پکڑنے میں کافی مدد ملے گی۔' Police and Vyapar Mandal meeting in Ramban
پولیس نے ویاپار منڈل صدر سے کہا کہ 'وہ دکانداروں سے رقم جمع کر کے سی سی ٹی کیمرے نصب کریں۔ اس دوران دکانداروں نے اگر چہ سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے کو خوش آئند قرار دیا لیکن وہیں انہوں نے پولیس و سول انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کیمروں کو نصب کرنے میں ان کی مالی مدد کریں اور اس میں گول میں موجود آرمی سے بھی مدد لینی چاہئے کیونکہ آرمی اس طرح کے کاموں میں کافی مدد کرتی ہے۔' Police on CCTV cameras in Gool Market
دکانداروں نے کہا کہ 'کووڈ کی وجہ سے پہلے ہی دکاندار طبقہ نڈھال ہے وہیں دوسری جانب مہنگائی کی بھی مار ہے اس بیچ دکاندار مزید بوجھ اُٹھانے سے قاصر ہیں۔ اس موقع پر گول بازار میں گاڑیوں کی جامنگ کی وجہ سے راہگیروں کو آ رہی پریشانیاں، سبزی میں بے تحاشہ اضافے اور مرغوں میں من مانی قیمتوں کو ایک قیمت پر فروخت کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او نے کہا کہ 'اگر کوئی بھی دکاندار بالخصوص مرغ فروش زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔