رامبن: ضلع رامبن کے رامسو میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بی جے پی کے ضلعی ترجمان اعجاز سہیل نے آج رامسو علاقے میں شہریوں کے درمیان ترنگا تقسیم کیا۔ اور ترنگا ریلی بھی نکالی۔ لوگوں نے قومی پرچم لہرایا اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔ مقامی لوگوں میں ترنگا تقسیم کرتے ہوئے اعجاز سہیل نے کہا کہ قومی پرچم کی عام عوام تک رسائی کے لیے قومی پرچم کی دستیابی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال پر ہر بھارتی شہری سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شہریوں نے اسے دستیاب کرایا ہے تا کہ عام لوگ آسانی سے ترنگا خرید سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bike Rally in Ramban: رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی