ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجندر سنگھ کے مطابق تھانہ پولیس چندرکورٹ نے ایک مصدقہ اطلاع پر تھانہ حدود میں ایس ایچ او انسپکٹر وجے چودھری کی قیادت میں ناکہ بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی اس دوران ٹرک نمبر HR38U-4014 سے 100 کلو منیشات برآمد کیا گیا۔'
پولیس نے ٹرک ڈرائیور گربچن سنگھ ولد ارجن سنگھ ساکنہ کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ہے۔
خبروں کے مطابق اسمگلر ہمسایہ ریاست پنجاب میں منشیات سمگلر کر کے اونچے قمیت میں فروخت کرتا تھا۔ ایس ایس پی رامبن نے لوگوں سے منشیات کے خلاف مدد کی اپیل کی ہے۔