رامبن: جموں کے علاقہ رامبن میں سرینگر سے جموں ہائی وے پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ Road Accident in Ramban۔ جس میں ایک کمسن بچہ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک زیر نمبر JK03C-1321 سرینگر سے جموں کی جانب جا رہا تھا کہ رامبن کے مقام پر ایک کمسن بچہ گاڑی کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت محمد آصف ولد حفیظ اللہ شیخ ساکن چند روگ رامبن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ Minor crushed to death by speedy truck At Ramban on NH 44
یہ بھی پڑھیں:
بتایا جاتا ہے کہ بچہ اپنے والد کے ساتھ چل رہا تھا کہ انتہائی تیز رفتار ٹرک نے اپنے زد میں لے کر کچل دیا۔ پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کے بعد آخری رسومات کے لیے حوالے کر دیا جب کہ ٹرک ڈرائیور تنویر احمد ولد غلام محمد شیخ ساکن بڈگام سرینگر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔