جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کیفٹریا کے پاس پتھروں کے گرنے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ رامبن بانہال سیکٹر میں ہزاروں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہے، ان میں سیب سے لدی گاڑیوں کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔Jammu-Srinagar National Highway blocked for traffic
واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کے پاس گزشتہ چار دنوں سے کشادگی کے کام کے بعد شاہراہ پر پتھر گرنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے ٹرک ڈرائیور مسافر اور مقامی لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔
میوہ کاشت سے جڑے کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کئی کئی دن شاہراہ پر درماندہ رہنے سے سیب خراب ہورہے ہیں۔وہیں اسکولی بچے اور ملازم طبقے بھی کئی کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے ۔
ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن شبیر احمد کے مطابق شاہراہ پر پتھر گرنے سے ٹریفک نظام میں کافی مشکلات آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا مہمان کے مقام پر شاہراہ کی کشادگی کیے لیے مقررہ وقت صبح تین بجے سے سات بجے تک تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے کام کیا جارہا ہے،اس کے دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی جن کو بحال کر نے میں وقت لگا ہے۔
مزید پڑھیں:Fruit Industry Affected Due To Traffic Jam ٹریفک جام کے سبب میوہ صنعت پر گہرے منفی اثرات
انہوں نے کہا کہ آج وادی کشمیر سے فروٹ سیزن ہے ان کو بھی ترجیح بنیاد پر چھوڑ جاتا ہے جبکہ وادی کشمیر کے لیے ضروری ایشیا سےلدے ٹرکوں بھی وادی کی جانب جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ شاہراہ رامبن اور بانہال کے درمیان پنٹھال کے مقام پر یک طرفہ شاہرہ کی وجہ جام لگ جاتاہے انہوں نے کہا شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹریفک ایڈوازری کے مطابق اپنے منزلوں کی جانب صبح سات بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہی نکلنے اجازت ہے اس بعد دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے انہوں نے کہا اج دیر شام تک شاہراہ پر جام کو کھول دیا جاے گا۔