ETV Bharat / city

رامسو میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج - जम्मू और कश्मीर के रामबन जिले

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو میں فورلین پروجیکٹ کی تعمیر کےلیے ذمہ دار تعمیراتی کمپنی کی جانب سے ضلع سے باہر کے مزدورو و سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔

رامسو میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج
رامسو میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 7:12 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 7:51 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رامسو میں تعمیراتی کمپنی این ایچ آئی اے اور ایچ سی سی نے مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنا چاہئے جبکہ کمپنی دیگر علاقوں سے مزدوروں کو سیکوریٹی گارڈ کو بھرتی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم اجرت بھی دے رہی ہے۔

رامسو میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ رامبن سے اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے کے بے روزگار افرد کو روزگار مل سکے۔ مقامی لوگوں نے ان کے مسئلے پر فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں بی ڈی سی چیرمین رامسو محمد شفیق کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کی کشادگی کےلیے جاری تعمیراتی کام کے دوران رامسو میں عوام کا کاروبار ختم ہوگیا ہے۔ کٹائی کی وجہ سے سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے اور تعمیراتی کمپنی مقامی لوگوں کو روزگار سے بھی محروم رکھنا چاہتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Sep 4, 2021, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.