ETV Bharat / city

ادھم پور: کریشر سے عوام کو مشکلات - company in sangaldan

کریشر سے پریشان ہو کر عوام نے بزرگ جوان خواتین اور بچوں سمیت پٹیل کمپنی کی من مرضیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

protest
احتجاج
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:16 PM IST

ضلع رامبن کے سنگلدان علاقے میں لگائے گئے کریشر مقامی آبادی کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔ یہ کریشنر ناردن ریلوے کی جانب سے ادھم پور کٹرہ بانہال ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے مامور پٹیل کمپنی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

احتجاج

ماحولیات کو بچانے کے لئے وضع کئے گئے قوانین کے برعکس کریشر سے اڑنے والا دھواں اور شور آس پاس کی آبادی کے لئے بدترین مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ مقامی آبادی کی جانب سے کئی بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرانے کے باوجود آج تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’شاہراہ کی کشادگی کے دوران قوانین بالائے طاق‘

عوام نے آخر کار تنگ آکر آج کریشر کا کام بند کرنے کے لیے بزرگ جوان خواتین اور بچوں کے سمیت پٹیل کمپنی کی من مرضیوں کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا۔ عوام کی اپیل ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران مقامی آبادی کی صحت اور سکون کا بھی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی انتظامیہ عوام کو یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور بھی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.