جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پتھر گر آنے کی وجہ سے آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کیفٹیریا موڑ رامبن کے مقام ابھی بند ہے، پہلگام اور بال تل کے راستے جانے والی امرناتھ یاترا کو چندرکوٹ اور ناشری کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ بحالی کا کام جاری ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway closed

ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے لوگوں کو قومی شاہرہ بند ہونے کی جانکاری دی، حکام کا کہنا ہے کہ 'چند گھنٹوں کے دوران شاہراہ کو بحال کر دیا جائے گا۔' SSP Ramban on Jammu Srinagar National Highway Update