ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھی 75ویں یوم آزادی کی تقریب بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
ضلع رامبن میں یوم آزادی کے موقع پر ضلع کی سب سے بڑی تقریب ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول رامبن میں منعقد کی گئی۔ جہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے قومی پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر نائب چیئرپرسن رابعہ خان، ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام، ایس پی رامبن پی ڈی نیتیا ایس پی ٹریفک شبیر احمد ملک کے علاوہ دیگر ضلعی افسران اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: یومِ آزادی کی بڑی تقریب کا شیرِ کشمیر اسٹیڈیم میں انعقاد
تقریب کے دوران کئی رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں بچوں کو اسناد اور تمغات سے نوازا گیا۔