جموں خطہ کے پیر پنچال علاقے میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ خطہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے ضلع پونچھ کے مینڈھر قصبہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔بارش کے پانی کی نکاسی پورا طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے نالیوں کا پانی گلیوں سے بہنے کےساتھ ساتھ دکانوں و رہائشی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہیں۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں سیلابی صورتحال کا کوئی امکان نہیں: محکمۂ موسمیات
وہیں قصبہ مینڈھر میں تاجروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر قصبہ کو ابھی تک میونسپلٹی کے تحت نہیں لایا گیا جب کہ محکمہ دیہی ترقی قصبہ کی فلاح و بہبود کی جانب کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے
انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قصبہ میں بارشوں کے دوران دکاندروں کا ساز و سامان خراب ہوتا ہے جب کہ عام راہگیروں کو بھی دوران آمد ورفت مسائل درپیش رہتے ہیں۔